مینگلور ہوائی اڈے پر 664 گرام سونے کے ساتھ ایک شخص ہوا گرفتار
03:53PM Sat 6 Feb, 2021
مینگلورو: 6 فرروری،2021 (ذرائع) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پرغیر قانونی طور پر لائے گئےلاکھوں کی مالیت کے سونے کو کسٹم افسران نے ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت بینگرے کسبا کے رہنے والے محمد ارشد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد دبئی سے ائیر انڈیا کے ذریعے منگلورو پہنچا تھا جہاں کسٹم افسران نے اس کی تلاشی لی اور اس کے پاس سے 31،73،920روپئے مالیت کا 664گرام سونا ضبط کیا۔
کسٹم کے ڈی سی پروین کنڈی کسٹم ٹیم کی قیادت کررہےتھے۔ اس موقع پر کسٹم افسران میں سے نریش کمار، بکرم چکرورتی وغیرہ موجود تھے۔