آسٹریا: دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی وژن تیار ، قیمت 6لاکھ62ہزار ڈالر

05:46AM Sat 19 Jan, 2013

 آسٹریا: دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی وژن تیار ، قیمت 6لاکھ62ہزار ڈالر وینا…این جی ٹی…آسٹریا کی ایک مشہور الیکٹرانکس کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن تیار کر لیا ہے۔ 201 انچ بڑا یہ ٹی وی معروف گاڑی ساز کمپنی پورش کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جسکی اسکرین 16 فٹ (5میٹر) چوڑی ہے۔ پورش ڈیزائن اسٹوڈیو کے ڈیزائن کردہ اس دیوہیکل ٹی وی کی اسکرین میں 7 لاکھ 25 ہزار LEDs لگائی گئی ہیں جنکے ذریعے 4 اعشاریہ 4 ٹریلین رنگ انتہائی شفاف انداز میں اسکرین پر نمایاں نظر آتے ہیں۔ اپنے جائنٹ سائز کی وجہ سے اس ٹیلویژن کو صرف آؤٹ ڈور تفریح کے لیے نصب کیا جاسکتا ہے تاہم ہر کسی کے استعمال سے محفوظ بنانے کے لیے اس میں بائیومیٹرک فنگر پرنٹ سینسرز موجود ہیں جسکے تحت صرف مالک کے فنگر پرنٹس کے ذریعے ہی یہ ٹی وی آن ہوسکے گا۔ ٹی وی بند کرنے کے بعد اسے تہہ بھی کیا جاسکتا ہے جسکے لیے اسکی اسکرین کو سات فولڈنگ پینل میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ اسے دوبارہ کھولنے میں فقط 40 سیکنڈ لگیں گے۔ کم و بیش چار لگژری پورش گاڑیوں کی مالیت کے حامل اس ٹیلویژن کی قیمتِ فروخت 6 لاکھ 62 ہزار ڈالر (4لاکھ14ہزار پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کو بنانے والی فرم سال بھر میں صرف 25 سیٹ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 1-18-2013_84250_l