اتر کینرا میں آج کورونا کے 65 نئے معاملات: بھٹکل میں 26 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو۔ جالی پنچایت کو کیا گیا سیل
04:00PM Tue 14 Jul, 2020
کاروار: 14 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں کورونا کے بڑھتے معاملات میں آج مزید 65 معاملات کا اضافہ ہوا ہے، جن میں سے 26 افراد کا تعلق بھٹکل سے ہے،یہاں جالی پنچایت میں ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹیو آنے سے جالی پنچایت پر تالہ لگا کر اس کو سیل کیا گیا ہے۔
جکہ آج کمٹہ سے 23 معاملات، ہلیال سے پانچ معاملات، ہوناور سے چھ معاملات، منڈگوڈ سے دو معاملات، کاروار، یلاپور اور انکولہ سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
ان نئے معاملات کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 698 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 261 افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں جبکہ 432 لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔