تمل ناڈو میں ساحل سے ٹکرایا 'گاجا ' طوفان ، 63000 لوگوں کےخالی کرائے گئے گھر ، اسکول ۔کالج رہیں گے بند

01:13PM Fri 16 Nov, 2018

چکرواتی طوفان گاجا تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکرایاگیا ہے۔ جمعہ کی رات 1 بج کر 40 منٹ پر اس طوفان نے تمل ناڈو کے ناگاپٹنم کے قریب لینڈ فال کیا۔ لینڈ فال کے دوران ہوا کی رفتار قریب 90 ۔ 100 کلو میٹر فئ گھنٹہ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چکرواتی طوفان گاجا ناگپٹنم اور ویدار نیم کے درمیان مغرب اور جنوب مغرب ساحلوں کوپار کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ طوفان مغرب کی طرف اور بڑھے گا پھر اگلے 6 گھنٹوں میں دھیرے ۔دھیرے کمزور پڑنے لگے گا۔
 ریاستی حکومت نے جانکاری دی ہے کہ سکیورٹی کے مد نظر 63،203 لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر رلیف سینٹروں میں رکھا گیا ہے۔ جن علاقوں سے طوفان گزرنے کا خدشہ ہے وہاں جمعہ کو اسکول ۔ کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔