اتر کینرا میں آج کورونا کے 63 نئے معاملات: بھٹکل میں 10 پوزیٹیو
03:56PM Wed 22 Jul, 2020
بھٹکل: 22 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج کورونا کے مزید 63 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 10 معاملات بھٹکل کے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاروار میں 21، ہلیال میں 16، کمٹہ میں 11، منڈگوڈ میں 2 اور سداپور میں ایک معاملہ کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان نئے معاملات کے بعد ضلع میں کورونا کے کل معاملات کی تعداد 1335 تک پہنچ چکی ہے جبکہ آج ایک ہی دن میں 96 افراد کو ڈسچارچ کیا گیا ہے جبکہ اس بیماری میں 13 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔