سرسی کی طالبہ نے دسویں میں حاصل کی 625 نمبرات کے ساتھ صد فیصد کامیابی

03:48PM Mon 10 Aug, 2020

بھٹکل: 10 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا میں آج دسویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ریاست میں چھ خوش نصیب طلبہ نے 625 نمبرات میں سے 625 نمبرات حاصل کرکے صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اطلاع کے مطابق سرسی ماری کمبا ہائی اسکول کی طالبہ سندی ہیگڈے نے دسویں میں یہ کارنامہ انجام دے کر پورے ضلع کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔