مسقط سے دوسرا چارٹرڈ طیارہ پہنچا مینگلورو: بھٹکل کے 62 مسافر بھی ہیں سوار

03:33PM Fri 10 Jul, 2020

بھٹکل: 10 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین سوشیل کلب کی جانب سے دوسری  چارٹرڈ پرواز 08:30 بجے مینگلور ہوائی اڈے پر اتر چکی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس فلائٹ میں 175 مسافر سوار تھے، جن میں 62 افراد کا تعلق بھٹکل ہے۔ اس خصوصی پرواز نے آج جمعہ دوپہر 03:30 بجے مسقط سے اڑان بھری تھی۔ واضح رہے کہ بھٹکل پہنچنے کے بعد ان کو مختلف جگہوں پر کورنٹائن کیا جائے گا۔ بھٹکل کے مسافروں نے بتایا کہ ان کی سفری کارروائیوں کو پورا کرنے کے لیے مسقط میں جماعت کے ممبران موقع پر موجود رہے۔ جبکہ مینگلورو میں مینگلور جماعت المسلمین کی جانب سے ان کی ضیافت کے بعد انہیں بسوں کے ذریعے کورنٹائن سینٹر لے جایا جائے گا۔