امریکہ میں 600 طلبا کو لیا گیا حراست میں، فرضی ویزا استعمال کرنےکا الزام
12:52PM Thu 31 Jan, 2019

امریکہ میں تقریبا 600 طلبا کو امیگریشن ضوابط کو نظرانداز کرنے کے مدنظر حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سب پر الزام ہے کہ انہوں نے فرضی ویزا کا غلط استعما ل کرکے یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ امریکہ میں گزشتہ کچھ عرصہ سے اسٹوڈینٹ ویزا کا غلط استعمال کرنے والے ریکٹ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کے تحت تمام لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
امریکی تیلگو ایسوسی ایشن نے بھی اپنے فیس بک پیج پر اس کی جانکاری دی ہے۔ اس میں کہا گہا ہے کہ غلط ویزا کی وجہ سے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی افسران کے مطابق امریکہ میں فرضی ویزا پر رہ رہے طلبا کو پکڑنے کیلئے فارمیگنٹن نام کی ایک فرضی یونیورسٹی بنائی گئی۔ اس کے بعد جن لوگوں نے یہاں داخلے لئے ان کے ویزا کی صحیح طریقے سے جانچ کی گئی۔ اسی دوران سینکڑوں کی تعداد میں فرضی ویزا پر رہ رہے طلبا پکڑے گئے۔