میسور کے بڑے مکان میں یس اے گروپ کی جانب سے 600 غریب اسکولی بچوں میں مفت نوٹ بکس کی تقسیم
04:36PM Wed 31 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)
میسور کے بڑے مکان میں یس اے گروپ ، بڑے مکان کی جانب سے بڑے مکان میں واقع گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول اور میسکو اسکول کے 600غریب طلباء و طالبات میں مفت نوٹ بکس تقسیم کئے گئے ۔سابق کاروپوریٹر و یس اے گروپ کے صدر و سابق کارپوریٹر سید اکرم نے اس موقع پرموجود بچوں کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور یس اے گروپ کے بڑے مکان کے نوجوان ساتھیوں نے اپنے علاقے کے اسکولی بچوں کی تعلیم کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ ان بچوں کا تعلیمی میعار ٹھیک نہیں ہے۔ اسکولوں میں اساتذہ تو بچوں کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بچے اسکول سے گھر لوٹتے ہیں تو اسکول کا بیاگ گھر میں پھینک کر کھیل کود کے لئے باہر روانہ ہوجاتے ہیں۔ اور سارا وقت کھیل کود میں لگا دیتے ہیں، شام کو گھر لوٹتے ہیں تو اپنی ماں ، بہنوں کے ساتھ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر رات گزارتے ہیں۔ تو انکی پڑھائی کیسی ہوگی ؟ اور بچے کیسے تعلیم یافتہ بنیں گے۔ باپ تو روزی روزگار کی جستجو میں گھر سے باہر رہتا ہے ، مگر بچوں کی مائیں توجہ دے کر اسکول سے گھر لوٹنے پر اسکی پڑھائی سے متعلق سوال کرنا چاہئے اور کچھ دیر کھیلکود کے لئے دیں ،۔ مگر اپنے ساتھ ٹی وی دکھانے کی بجائے بٹھاکر پڑ ھائی پر لگوانا ہوگا۔ ہوم ورک کروانا چاہئے صرف اساتذاؤں کو ذمہ دار نہیں سمجھنا چاہئے ۔ بلکہ والدین کو بچوں کی تعلیم اور ہنر مندی پر خاص توجہ دینا چاہئے۔ ورنہ آپکے بچے تعلیم یافتہ بنانے کے آپکے خوابوں کو شرمندہ تعمیر نہیں کرپا ئینگے۔ اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر آپکی خدمت کے قابل نہیں رہینگے۔ آج کے ماحول میں حکومت سے پسماندہ طبقات کے بچوں کی تعلیم کے لئے بہت ساری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاکر آپ تمام اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بناسکتے ہیں۔ ورنہ ہماری قوم کے بچے تھوڑی بہت تعلیم حاصل کرکے قلی مزدوری یعنے بچہ مزدوری کاذریعہ بن کر آگے بڑھ نہیں پائینگے۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر سید اکرم نے بچوں کی ماؤں سے ممتا کا واسطیٰ دے کر بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دے کر انہیں تعلیم یافتہ بنانے کے لئے گزارش کی۔ حضرت مولانا کلیم الرحمن، خطیب و امام، عمر شاہ مسجد بڑے مکان اور مولانا اکمل خان کی دعاؤں کے بعد انہیں کے بدست بچوں میں مفت نوٹ بکس تقسیم کئے گئے ۔