مہاراشٹر میں اب مسلمانوں کو بھی چاہئے ریزرویشن، 60 تنظیموں نے بلند کی آواز

03:18PM Mon 27 Aug, 2018

مہاراشٹر میں مراٹھا سماج کے بعد اب مسلم سماج بھی ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جارحانہ ہو گیا ہے۔ ریاست کی 60 مسلم تنظیموں نے ایک فورم کی تشکیل دی ہے۔ مسلم معاشرہ گزشتہ کچھ سالوں میں پانچ فیصدی ریزرویشن کی مانگ کر رہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں تنظیموں نے حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ مسلم معاشرہ بھی اب ریزرویشن کے لئے موبیلائز ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سکل مراٹھا سمیتی کی طر‏‏‏‏‏ز پر اب مسلم ریزرویشن مشترکہ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن حسین دلوئی نے بتایا کہ مسلم سماج طویل عرصہ سے ریزرویشن کی مانگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قانونی طور پر ریزرویشن کی لڑائی لڑی جائے گی۔
 در اصل، کانگریس اور این سی پی سرکار نے سال 2014 میں انتخابات سے ٹھیک قبل مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلمانوں کو بھی تعلیم اور روزگار میں پانچ فیصد ریزرویشن دیا تھا۔ بعد میں یہ معاملہ عدالت میں پہنچ گیا۔ عدالت نے روزگار میں پانچ فیصدی ریزرویشن پر روک لگا دی تھی، لیکن تعلیم میں ریزرویشن پر کوئی روک نہیں لگی۔