سعودی عرب: 60 سال سے زایدعمرافراد کوکوِوڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا اعلان

03:42PM Mon 27 Sep, 2021

سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زایدعمر کے افراد کوتقویت کے طور پر کووِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔

وزارت صحت نے سوموار کو مملکت میں کووِڈ-19 کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔