’انڈیا انرجی ویک‘ کا بنگلورو میں 6فروری سے وزیراعظم نریندر مودی کریں گے آغاز، 34 ممالک لیں گے حصہ
11:40AM Sat 4 Feb, 2023

وزیراعظم نریندر مودی بنگلورو میں 6 فروری کو تین روزہ انڈیا انرجی ویک کا افتتاح انجام دیں گے۔ گرین انرجی کے میدان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قدموں کی نشاندہی کرنے والے اس ایونٹ کی شان و شوکت کا اندازہ چین، روس سمیت 34 ممالک کے توانائی کے وزراء اور سربراہان مملکت، توانائی کے شعبے کے 30,000 ماہرین، 650 ماہرین کی موجودگی سے لگایا جا سکتا ہے۔ توانائی کے شعبے میں معروف کمپنیاں، 8 ہزار مندوبین بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس میں 500 بین الاقوامی مقررین 80 سیشنز میں اپنے خیالات پیش کریں گے۔ وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی سرپرستی میں فیڈریشن آف انڈین پٹرولیم اینڈ نیچرل گیس کے بینر تلے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے حوالے سے وزارت کے ذرائع کے مطابق وہ اسے سالانہ تقریب کے طور پر شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انڈیا انرجی ویک G20 صدارت کے تحت منعقد ہونے والا پہلا بڑا پروگرام ہے۔ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ آنے والے برسوں میں، ہندوستان مسلسل توانائی کی کھپت اور پیداوار میں دنیا کے ممالک میں ایک لیڈر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق، ہندوستان سبز توانائی کے شعبے میں دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ 2030 تک اس شعبے میں دنیا کی کل ترقی کا 25 فیصد ہندوستان سے ہوگا۔
100 پمپوں پر ملے گا 20 فیصد ایتھنال مکس پٹرول
وزیراعظم نریندر مودی ملک کے 13 ریاستوں کے 100 پٹرول پمپوں سے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ای 20 منصوبہ کا آغاز کریں گے، اس میں بیس فیصدی ایتھنال مکس پٹرول فروخت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھریلو استعمال اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے سولار کُک ٹاپ، پلاسٹک بوتلوں کو پراسیسڈ فیبرک سے تیار کردہ ملبوسات بھی ملک کے حوالے کیے جائیں گے۔