ضلع اتر کینرا میں بھاری بارش کے پیش نظر اسکول اور کالجوں میں کل 6 جولائی کو بھی رہے گی تعطیل

12:26PM Tue 5 Jul, 2022

کاروار: 5 جولائی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) کی پیشن گوئی کے مطابق ضلع اتر کینرا  میں کل 6 جولائی کی صبح 08:30 بجے سے 7 جولائی کی صبح  08:30 بجے تک بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں، جس  کو دیکھتے ہوئے ضلع میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اسی کے چلتے ضلع اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ملئی مہیلن نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے  ضلع کے تمام انگن واڈی، اسکول و کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ آج بھی بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے ضلع کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ضلع اتر کینرا میں  3 جولائی سے 7 جولائی تک بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی جس کے پیش نظر ڈی سی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی تھی ۔