سبھی قومی اور ریاستی شاہراہوں پر 6 فروری کو ہوگا چکہ جام... سنیوکت کسان مورچہ

02:25PM Fri 5 Feb, 2021

سنیوکت کسان مورچہ نے آج اعلان کیا ہے کہ 6 فروری کو ملک گیر سطح پر ہونے والے ’چکہ جام‘ میں سبھی قومی اور ریاستی شاہراہوں کو بند کیا جائے گا اور یہ چکہ جام 12 بجے سے 3 بجے تک جاری رہے گا۔ ساتھ ہی سنیوکت کسان مورچہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ضروری خدمات یعنی ایمبولنس اور اسکول بس وغیرہ کو نہیں روکا جائے گا اور چکہ جام پوری طرح سے پرامن رہے گا۔
</div