مہاراشٹر میں رات کا کرفیو یا لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، آئندہ 6 ماہ تک ماسک پہننا ضروری: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا اعلان

04:03PM Sun 20 Dec, 2020

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے (Maharashtra's CM Uddhav Thackeray) نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاست میں کوئی نیا لاک ڈاؤن (Lockdown) یا رات کا کرفیو (Night Curfew) نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ فی الحال کورونا وائرس (Coronavirus) کنٹرول میں ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لوگوں سے مقررہ ہدایات کی پیروی کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اگلے چھ مہینے کے لئے ماسک (Mask) لگانا لازمی ہے تاکہ اس عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ "احتیاط برتنا علاج کروانے سے بہتر ہے۔ کم سے کم چھ مہینے تک عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی عادت بنائیں"۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Maharashtra's CM Uddhav Thackeray) نے کہا کہ اگلے چھ ماہ تک ریاست میں ماسک (Mask) پہننا لازمی ہے۔ ریاست کی عوام کو سوشل میڈیا (Social Media) کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ماہرین ایک بار پھر رات کو کرفیو یا دوسرا لاک ڈاون نافذ کرنے کے حق میں ہیں، لیکن وہ ایسے قدم کی حمایت میں نہیں ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن پر پوری طرح سے لگام نہیں لگایا جاسکا ہے، پھر بھی حالات کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’علاج سے بہتر بچاو ہے۔ کم از کم اگلے 6 ماہ تک عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی عادت بنا لینی چاہئے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ہفتہ کو 3,940 اور لوگوں کو کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ریاست میں اب تک سامنے آئے کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18,92,707 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 اور لوگوں کی اموات کے ساتھ ریاست سے وبا میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,648 تک پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہفتہ کو 3,119 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ مہاراشٹر میں اب تک 17,81,841 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 61,095 مریض زیر علاج ہیں۔ ممبئی میں کورونا انفیکشن کے 632 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد شہر میں متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2,86,264 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9 مزید لوگوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 10,980 ہوگئی۔