آندھرا: کرشنا ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ، 6 ماہ کی بچی سمیت 5 افراد جان بحق
02:17PM Sun 13 Mar, 2022
وجے واڑہ: آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں اتوار کو وجے واڑہ-حیدرآباد قومی شاہراہ پر ایک کار کے پلیا سے ٹکرا جانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بشمول ایک چھ ماہ کے شیر خوار کی موت ہو گئی۔ حادثہ میں چار افراد کی جان موقع پر ہی چلی گئی جبکہ ایک شخص کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد کی ہُڈا کالونی کا رہنے والا یہ خاندان ایک تقریب میں شرکت کے لیے ایک کار میں ضلع مغربی گوداوری کے جنگاریڈی گوڈیم جا رہا تھا۔ ان کی شناخت کٹمبا راؤ، ان کی بیوی مرتمّا، شانتی، اندرا اور چھ ماہ کے پرنس کے طور پر ہوگئی ہے۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے کار ڈرائیور کو جگگیاپیٹہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔