بھٹکل میں ویک اینڈ کرفیو کے دوسرے دن بھی دکانیں اور بازار بالکل بند: سڑکیں سنسان
12:17PM Sun 25 Apr, 2021
بھٹکل: 25 اپریل، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پھیل رہے کویڈ معاملات کو قابو میں رکھنے اور کورونا انفیکشن کی کڑی کو توڑنے کے لیے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک نافذ کیے گئے ویک اینڈ کرفیو کا آج دوسرا دن ہے۔ اس موقع پر ایک طرف بھٹکل میں تمام دکانیں اور بازار بند رہنے سے سناٹا چھا یا ہوا ہے تو دوسری طرف لوگوں کی چہل پہل بھی نہ کےبرابر ہونے سے سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں۔
کل کی طرح آج بھی صبح چھ بجے سے دس بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہنے سے لوگ خرید و فروخت میں مصروف نظر آئے تھے لیکن دس کے بعد یہ چہل پہل بھی بند ہوگئی۔
اس موقع پر شہر میں پولس کی گشتی گاڑیاں گھومتی ہوئی نظر آئیں اور کئی مقامات پر پولس اہلکارسخت نگرانی کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔