گاندھی جینتی پر اسلامیہ اینگلواردوہائی اسکول میں گاندھی کو کیا گیا یاد
03:50PM Fri 2 Oct, 2020
بھٹکل: 2 اکتوبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج بابائے قوم مہاتماگاندھی کی جینتی کے موقع پر اسلامیہ اینگلواردوہائی اسکول کے اساتذہ نے گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےان کی خدمات کو یاد کیا۔
اس موقع پر عبدالحفیظ خان ندوی(استاذ،ائی اے،یو،ایچ،ایس)، عبدالرشید مرزانکر(استاد،ائی اے،یو،ایچ،ایس)، عارف الزماں صاحب، عبدالرشید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی جی کی خوبیوں کا تذکرہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔