داونگیرے میں یو ٹی قادر کی کار ہوئی حادثہ کا شکار: تمام سوار محفوظ
04:38PM Wed 14 Apr, 2021
داونگیرے: 14 اپریل، 2021 (ذرائع) ریاست کے سابق وزیر اور مینگلورو کے رکن اسمبلی یوٹی قادر کی کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سابق وزیر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ یو ٹی قادر آج صبح منگلور سے بیلگاوی کے لئے روانہ ہوئے تھے جہاں پر انہیں ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لینا تھا، اسی دوران قومی شاہراہ 4 پر داونگیرہ – آنےگونڈا کے مقام پر انکی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع پاکر داونگیرہ یس پی ہنومنترایا موقع پر پہنچے اور یوٹی قادر کی عیادت کی ۔