امریکی انتخابات: بائیڈن کی جیت ہندوستانی تارکین وطن کے لئے خوش آئند، 5 لاکھ کو شہریت ملنے کی امید
04:17PM Sun 8 Nov, 2020
دس لاکھ تارکین وطن کو امریکی شہریت ملنے کی امید
امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آنے والے برسوں میں ٹرمپ حکومت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے سکتے ہیں اور 10 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو امریکی شہریت دے سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو امریکہ میں پھنسے 5 لاکھ ہندوستانیوں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ بائیڈن ہر سال کم از کم 95 ہزار مہاجرین کو لینے کی پالیسی بھی تشکیل دے سکتا ہے۔
’میرے دادا کہتے تھے کہ یقین اور بھروسہ رکھو لیکن دادی کہتی تھیں کہ رکھو نہیں پھیلاؤ‘ جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب کا اختتام ان جملوں سے کیا جو واضح پیغام ہے کہ وہ امریکی عوام جس نے ان پر تاریخی اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے یقین اور اعتماد کو پورا کریں گے اور اس جملہ کی روح کو سب میں پھیلائیں گے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹس کے صدر نہیں ہیں بلکہ امریکہ کے صدر ہیں اور جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا وہ ان کے زیادہ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے جس تاریخی اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نئی امید کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وبا سے لڑنے کے لئے ٹاسک فورس کا اعلان کل کر دیں گے۔
سونیا - راہل نے جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد دی
نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے جو بائیڈن کو امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سونیا گاندھی نے بائیڈن کے ساتھ کملا ہیریس کے نائب صدر منتخب ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بائیڈن اور ہیرس کی سربراہی میں امریکہ اور ہندوستان کے مابین تعلقات گہرے ہوں گے اور ہمارے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی امن اور ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بائیڈن کی قیادت میں امریکہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے کو فخر کی بات بتایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔