مئی کے مہینے میں پر امن ’پارلیمنٹ مارچ‘ نکالا جائے گا، کسان مورچہ کا اعلان

02:18PM Wed 31 Mar, 2021

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے اعلان کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں ’پارلیمنٹ مارچ نکالا جائے گا۔ مورچہ کے مطابق اس مارچ میں کسانوں کے علاوہ مزدور، خواتین، دلت، آدیواسی، بےروزگار نوجوان اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے۔ نیز یہ مارچ پوری طرح پر امن رہے گا۔ کسان مورچہ نے کہا، ’’لوگ اپنی گاڑیوں پر سوار ہو کر دہلی کی سرحدودں تک پہنچیں گے۔ اس کے بعد دہلی کی سرحدوں سے پیدل مارچ نکالا جائے گا۔ مارچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘‘