کل جمعہ کو ہوگا صدی کا طویل ترین چاند گرہن
03:16PM Thu 18 Nov, 2021
نیو دہلی : 18 نومبر،2021 (ذرائع) کل یعنی جمعہ کے روز چاند کو گرہن لگے گا لیکن تب ہندوستان میں دن کا وقت ہوگا جس کی وجہ سے یہ نظارہندوستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 نومبر (جمعہ) کو رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا جو ہندوستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
البتہ اس جزوی چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقہ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
ہندوستا نی وقت کے مطابق، اس جزوی چاند گرہن کا آغاز دوپہر 12 بج کر48 منٹ پر ہوگا اور یہ سہ پہر 4 بج کر17 منٹ پر ختم ہوگا۔
اس چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے، 28 منٹ ہوگا جو اسے موجودہ (اکیسویں) صدی کا طویل ترین چاند گرہن بھی بنائے گا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس گرہن میں چاند کا تقریباً 97 فیصد حصہ زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔