بُلی بائی ایپ: بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں، راہل گاندھی

03:14PM Sat 8 Jan, 2022

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک خاص مذہب کی خواتین کو نشانہ بنانے اور تضحیک آمیز تبصرے کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے بلی بائی ایپ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک یہ دیکھ کر حیران ہے جن کم عمر نوجوانوں کو اس ایپ کی وجہ سے پکڑا گیا ان میں اتنی نفرت کہاں سے آئی ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خود اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خود نفرت پھیلانے والی فیکٹری تیار کرکے اس میں نوجوانوں کا استعمال کر رہی ہے اور اس کا ٹیک فوگ ایپ بھی ان میں سے ایک ہے۔