بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر زاہد رکن الدین صاحب کا دبئی میں ہوا انتقال
01:28PM Sun 24 Jan, 2021
دبئی: 24 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم خلیج کونسل (رابطہ سوسائٹی) کے صدر جناب زاہد رکن الدین کاڈلی المعروف سی اے زاہد صاحب کا ابھی شام کے وقت دبئی کے راشد اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم نے اپنی زندگی کی تقریبا 72 بہاریں دیکھیں۔ اس دوران انہوں نے خاموشی کے ساتھ بھٹکل کی بیرون جماعتوں اور دیگر اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں۔
ادارہ بھٹکلیس اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے اور امت کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین
میت کاغذی کارروائی کی تکمیل کے بعد اہل خانہ کے حوالہ کی جائے گی۔