مرڈیشور سمندر میں آج پھر ایک نوجوان سیاح ڈوب کر ہوا ہلاک

03:58PM Tue 13 Jun, 2023

بھٹکل: 13 جون، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں گزشتہ چار پانچ دنوں  سے سمندری طوفان بیپر جوئی کی وجہ سے سمندروں  کی لہروں میں طغیانی کی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ اس دوران تعلقہ کے مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور کے سمندر میں آج مینگلور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سیاح تیز و تند موجوں میں اپنی جان گنوا بیٹھا ہے جس کی شناخت پون نائک (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پون کے تعلق سے معلوم ہوا ہے کہ و ہ بنگلور کالج میں تیسرے سال کا انجینرنگ طالب علم تھا۔ اطلاع کے مطابق پون اپنے دوستوں کے ساتھ مینگلورو سے آج صبح مرڈیشور آیا ہوا تھا اور  مقامی لوگوں اور پولس اہلکاروں کے لاکھ سمجھانے کے باوجود مندر کی طرف سے سمندر میں اتر  گیا تھا اس دوران ایک لہر نے پون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پون آن کی آن میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔کافی دیر کی مشقتوں کے بعد اس کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی ۔ یاد رہے کہ کل پیر کو بھی ایک نوجوان  اسی سمندر میں غرق  ہوکر اپنی جان گنوا چکا ہے۔