ضلع شمالی کینرا میں آج کورونا کے 59 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد 3068 کو پہنچی: اب تک 2113 افراد ہوچکے ہیں صحت یاب

03:29PM Thu 13 Aug, 2020

کاروار: 13 اگست، 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع شمالی کینرا میں آج جمعرات کو کورونا کے 59 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کے کورونا مریضوں کی تعداد 3068 کو پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے 2113 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج ہلیال میں 18 معاملات،  بھٹکل اور سداپور میں آٹھ آٹھ معاملات، کمٹہ میں سات، سرسی میں چھ، انکولہ اور جوئیڈا میں چار چار، منڈگوڈ میں دو جبکہ ہوناور اور کاروار میں ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھٹکل تعلقہ کے کل 93  مریض اسپتال میں ہیں اور 15 مریض گھروں میں ہی الگ تھلگ ہیں جبکہ پانچ مریض آج صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔