کرناٹک اسمبلی انتخابات: اتر کینرا میں دوپہر تین بجے تک 54.94 ؍فیصد پولنگ ہوئی ریکارڈ ۔ بھٹکل میں 55.57 ؍ فیصد رائے دہندگان نے دیا ووٹ
10:13AM Wed 10 May, 2023
بھٹکل: 10 مئی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں آج صبح سے اسمبلی انتخابات کی کارروائی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن سے ملی اطلاع کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر دوپہر تین بجے تک 52.18 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اترکینرا میں 54.94 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے جہاں بھٹکل میں 55.57 فیصد، ہلیال میں 52.69 فیصد، کاروار میں 53.53 فیصد، کمٹہ میں53.29 فیصد، سرسی میں 59.2 فیصد اور یلاپور میں 55.14 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان انتخابات کی کارروائی شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔