مولانا انصار خطیب مدنی جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی اول منتخب: نائب قاضی دوم و ناظم محکمہ شرعیہ کے لیے مولانا عبدالنورندوی کا انتخاب
02:27PM Thu 29 Jul, 2021

بھٹکل: 29 جولائی2021 (پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاذحدیث و تفسیر ، خطیب ملیہ مسجد اور بھٹکل و بیرون بھٹکل کے کئی اداروں کے ذمہ دار جناب مولانا انصار خطیب مدنی صاحب کو جماعت المسلمین بھٹکل کا نائب قاضی اول منتخب کیا گیا ہے۔
جماعت کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل 28 جولائ 21 کو مجلس انتظامیہ کی نشست منعقد ہوئی تھی جس میں مولانا موصوف کو نائب قاضی اول کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ۔ اسی طرح اس نشست میں نائب قاضی دوم اور محکمہ شرعیہ کے ناظم کی حیثیت سے مولانا عبدالنور ابن مولانا عبدالبار ی فکردےندوی(مرحوم) کو چنا گیا ہے۔
ادارہ بھٹکلیس ان دونوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی ان کی عمروں میں برکت نصیب فرمائے، ان سے دین و ملت کا خوب کام لے ، ان کے فیصلوں میں ان کی صحیح رہنمائی فرمائے اور انہیں خلوص کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین