سونا ہوا 543 روپے سستا، چاندی کے دام میں 2121 روپے کی بڑی گراوٹ، خریداری سے پہلے چیک کریں قیمت

12:19PM Mon 10 Oct, 2022

نئی دہلی : اگر آپ سونا یا چاندی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری ہے ۔ دراصل ہندوستانی صرافہ بازار میں پیر کو سونے اور چاندی کے دام میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ دس گرام سونا سستا ہو کر 51625 روپے کا ہوگیا ہے ۔ وہیں ایک کلو چاندی کے دام بھی کم ہوگئے ہیں اور اب یہ 59725 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے یہ جانکاری دی ہے ۔ دہلی صرافہ بازار میں پیر کو سونا 543 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 51625 روپے فی 10 گرام پر آگیا ۔ پچھلے کاروباری سیشن میں پیلی دھات 52168 روپے فی 10 گرام کے دام پر بند ہوا تھا ۔ وہیں سونے کی طرح چاندی بھی 2121 روپے کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 59725 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی ۔ پچھلے کاروباری سیشن میں چاندی 61846 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی تھی ۔
غور طلب ہے کہ آپ ان داموں کو آسانی سے گھر بیٹھے بھی پتہ لگا سکتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو صرف اس نمبر 8955664433 پر مسڈ کال کرنا ہوگا اور آپ کے فون پر میسیج آجائے گا ، جس میں آپ تازہ دام چیک کرسکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ آپ گھر بیٹھے بی آئی ایس کیئر ایپ  (BIS Care App) کے ذریعہ سونے کے خالص ہونے کی جانچ کرسکتے ہیں ۔ اگر سونے کا لائسینس نمبر، ہال مارک یا رجسٹریشن نمبر غلط ہے تو آپ اس کی شکایت سیدھے سرکار سے کرسکتے ہیں ۔ شکایت درج ہونے کے بعد اس معاملہ میں کیا کارروائی ہوئی، اس کی بھی جانکاری آپ کو ملتی رہے گی ۔