الکوثر گرلز کالج میں سمر کلاسس کا ہوا اختتام: دس روزہ سمر کیمپ میں 50 طالبات نے کی شرکت
04:08PM Fri 2 Jun, 2023

بھٹکل : 2 جون،2023 (موصولہ رپورٹ) الکوثر گرلز کالج میں تعلیم کے ساتھ مختلف مفید پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں جس میں سالانہ تعطیلات میں سمر کلاسس کا انعقاد بھی ایک بہت اہم کڑی ہے۔ حسب سابق امسال بھی15مئی سے 25 مئی 2023 تک دس روزہ سمر کلاسس رکھے گئے جس میں بھٹکل کے مختلف اسکولوں کی پندرہ سال تک کی تقریباً 50 طالبات نے شرکت کیں۔
اس دس روزہ پروگرام میں طالبات کو چند مخصوص سورتوں کی تفسیر , احادیث مبارکہ اور دعائیں وغیرہ سکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ عقیدہ توحید کے تعلق سے بھی مفید معلومات سے روشناس کرایا گیا۔ الحمد اللہ ان طالبات نے بھی بہت ہی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب استفادہ کیا۔
الکوثر گرلز کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر فنون بھی سکھائے جاتے ہیں اس بار طالبات کو کیک ڈیکوریشن اور مہندی ڈیزائن کی تربیت دی گئی اور آخری دن ان کے درمیان مقابلہ رکھا گیا طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو خوب اجاگر کیا آخری کڑی کے طور پر ایک خوبصورت اجلاس منعقد کیا گیا ممتاز طالبات کو انعامات دیے گئے اور تمام شریک طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے الحمدللہ 10روزہ تعلیمی پروگرام بہت ہی کامیاب رہا۔