500،1000 کے پرانے نوٹ جمع کرانے کا ایک اور موقع
12:32PM Thu 22 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 22 جون، 17
نئی دہلی/(پی ٹی آئی)حکومت نے بینکوں اور ڈاک خانوں کو چلن سے باہر کئے گئے 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو 20؍جولائی تک ریزرو بینک میں جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مرکزی حکومت نے بینکوں، ڈاک خانوں اور کوآپر یٹوبینکوں کوچلن سے باہر ہو چکے نوٹوں کو ریزرو بینک میں جمع کرانے کا وقت دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ عوام کے لیے نوٹ بند ی کے بعد بینکوں میں 1000اور 500کے پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کا آخری موقع 31؍دسمبر تک تھا۔یکم جنوری سے 31؍مارچ تک پرانے نوٹ صرف ریزرو بینک کے کاؤنٹر پر حلف نامے کے ساتھ جمع ہوئے۔حکومت نے بلیک منی پر روک لگانے اور جعلی نوٹوں پر قدغن لگانے کے مقصد سے گزشتہ سال 8 ؍نومبر کو 500اور 1000روپے کے نوٹوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ نوٹ بند ی سے معیشت کے ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں بڑے اور ٹھوس قدم جیسے طویل مدتی فوائد ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بند ی کا مقصد بلیک منی اور بدعنوانی کو روکنا تھا ،جو کافی حد تک کامیاب رہا۔اس سے سرحد پار سے آنے والے جعلی نوٹ بھی بند ہو گئے۔دہشت گردی کو ملنے والی فنڈنگ بھی بند ہو گئی ہے، جس سے ان کی لائف لائن پر چوٹ پہنچتی ہے۔