مہاراشٹر: فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں لگی زبردست آگ، 500 دکانیں خاکستر

01:58PM Sat 27 Mar, 2021

مہاراشٹر کے پونے واقع کیمپ علاقے میں موجود فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ مارکیٹ کی تقریباً سبھی دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی دمکل کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ اس حادثے میں کسی کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔
خبروں کے مطابق فیشن اسٹریٹ میں 500 سے زائد دکانیں ہیں جو خاص کر کپڑے کے جوتے اور دیگر سامان بناتے ہیں۔ اس دوران پونے کینٹمنٹ بورڈ کے سی ای او امت کمار نے کہا کہ اچانک لگی آگ کے سبب پوری فیشن اسٹریٹ جل گئی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آخر یہ آگ کس طرح لگی۔
فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق کینٹمنٹ ایریا سے رات 9.30 بجے مدد کے لیے کال آیا تھا۔ آگ تیزی سے پورے بازار میں پھیل چکی تھی۔ 50 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں، 16 فائر ٹنڈروں اور 10 دیگر افسران مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے میں لگ گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً سوا ایک بجے حالات پر قابو پایا جا سکا۔