راجستھان میں متعدی بیماری برڈ فلو سے 500 سے زیادہ پرندے فوت
03:50PM Tue 5 Jan, 2021

جے پور: راجستھان میں پرندوں کی متعدی بیماری برڈ فلو سے اب تک تقریباً 530 پرندوں مرچکے ہیں۔ جس میں 475 سے زیادہ کوّے شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے سوائی مادھو پور اور جھالا واڑ سمیت چھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 140 کووں نے دم توڑا۔ فرڈ فلو کی خدشے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے سبھی اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم کو متاثرہ اضلاع میں روانہ کردیا گیا ہے۔ ریاست میں مہاجر پرندوں کی آمد کو دیکھتے ہوئے سبھی ویٹ لینڈس سے 10-10 سیمپل لئے جانے کی ہدایت بھی دی ہیں۔ غنیمت یہ ہے کہ اب تک صرف ایچ 5 ایوین انفلونزا کی ہی تصدیق ہوئی ہے جو زیادہ خطرناک نہیں۔ محکمہ مویشی پروری کے پرنسپل سکریٹری کنجی لال مینا نے بتایا کہ مہاجر پرندوں کی ایک بڑی تعداد ریاست کا رخ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برڈ فلو کے امکان کے پیش نظر ویٹرنری آر ٹی پی سی آر لیب کی یہاں بہت زیادہ ضرورت ہے۔ لیب لگانے کے لئے تقریباً 80 لاکھ۔ تک لاگت آئے گی۔