ریاستی ریلویز کومزید بہترن بنایا جائے گا ؛اس منصوبوں کے لئے 500 کروڑ روپے جاری کیئے جائے گے؛وزیر اعلیٰ

06:14PM Sat 5 Oct, 2013

بھٹکلیس نیوز بنگلور/4 اکتوبر13 karnataka-chief-minister-siddaramaiah-at-a-state-104634اب ریاستی ریلوے مزید بہتر ہونے کے امکانات؛وزیر اعلیٰ مسٹر سدارا میا نے یہا ں ودھان سودھا کے کاکانفرینس ہال میں منعقد ایک اہم اجلاس کے دوران ریلوے افسران کے ساتھ بات کرتے ہوئےریلویز افسرآن سے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر موصوف وزیر اعلیٰ نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریلویز کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے ریاست کے 18 ریلوے منصوبوں کے لیئے550 کروڑ روپے کی رقم کو پاس کیا جارہا ہیں۔موصوف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومت اپنی 50 فیصد کی حصہ داری میں اس خرچ کو برداشت کریں گی۔مسٹر سدارامیا نے اس موقع اس بات کا بھی خلاصہ کرتےہوئے کہاکہ ملکارجن کھرگے کی ریلوے وزارت سنبھالنے کے بعد سےریلویے منصوبوں کے لئے کافی رقم جای کی گئی ہے۔بہت جلد اس نئے منصوبے ریلوے بجٹ کو جاری کردیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرر اطلاعت سنتوش لاڈنے اپنے تاثرات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً10 سالوں سے مرکزی و ریاستی حکومت کی حصہ داری سے 14 منصوبے عمل میں آئے تھے اور ان میں سے فالحال 3 منصوبوں کے تعمیری کام کو پائے تکمیل تک پہنچادیاگیا اور مزید چار 8 نئے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔اور اس سے متعلق تمام تمام اراضی تحویل میں لئے جانے کی کاروائی کے سلسلے میں متعلقہ ڈیپٹی کمشنروں کو ہدایت دے دی گئی ہے،کہ اندرون ایک ہفتہ میں منصوبوں کی فہرست محکمہ ریلوے کو پہنچا دیں۔موصف نے مزید بات کرتے ہوئے یہ بھی اطلاع فراہم کی کہ سالانہ 100 کلومیٹر ریلوے ٹراک بچھادی جائے گی۔اور امسال وزیر ریلویز مسٹر کھرگے کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ 200 کلومیٹر کی توسیع کردی جائےتاکہ 2014 سال کے اخرتک کئی منصوبوں کو مکمل کرلیا جا سکیں۔واضح رہے کہ ریاست میں تقریاباً 2193 کلومیٹر ریلوے ٹراک بچھانا ابھی باقی ہے ان میں سے فالحال 463 کلومیٹر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے اس موقع اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ سری رنگا پٹن میں شہید ٹیپو سلطان ؒ کے زمانہ کا 880 ٹن وزنی میوزیم کے بچ میں آنے کی وجہ سے بنگلور،میسورڈبل لائن کے تعمیری کام میں روکاوٹ ہورہی ہیں جسے منتقل کرنے کے لئے کسی امریکی کمنی سے گفتگو کی جارہی ہے۔موصوف وزیر نے اس بات کا یقین دیلایا کہ آنے والے سال 2014ء میں اس ڈبل لائن کام کو مکمل کردیا جائے گا۔اس موقع پر اس نشست میں ریاستی وزارائے سرینیواس پرساد،ٹی بی جئے چندرا ،محکمہ ریلویز اور ریاستی اعلی افسرانموجود رہے۔