فرانس کی فوج کی بڑی کارروائی، القاعدہ کے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، 4 گرفتار
03:50PM Tue 3 Nov, 2020

پیرس، 3 نومبر (اسپوتنک) فرانسیسی فوجی دستوں نے منگل کے روز مالی میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پرلی نے کہا کہ فرانسیسی اسپیشل فورس نے فوجی کارروائی میں 50 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ فلورنس پرلی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "30 اکتوبرکو بارکھان سکیورٹی فورس نے فوجی کارروائی شروع کی، جس میں 50 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا اور حملے کے دوران ان کے سامان اور اسلحہ ضبط کرلئے گئے"۔
انہوں نے کہ کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو اس سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں فرانس نے سواحل کے علاقے میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے خصوصی آپریشن شروع کیا تھا۔ جی 5 سواحلی کے قیام کے بعد یہ مہم 2017 میں دوبارہ شروع کی گئی تھی۔ جی 5 میں افریقی یونین کی حمایت یافتہ 5000 فوجی شامل ہیں۔ اس گروپ میں برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریتانیا اور نائجر شامل ہے۔