مس کالز موصول ہونے کے بعد تقریباً 50 لاکھ کا ہوا نقصان! آخر کیا ہے معاملہ؟ جانیے مکمل تفصیلات
01:11PM Thu 15 Dec, 2022

حالیہ دنوں دہلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ سائبر فراڈ کرنے والوں نے دہلی میں سیکورٹی ایجنسی چلانے والے ایک شخص سے اس کے موبائل فون پر کئی خالی اور مس کال کر کے تقریباً 50 لاکھ روپے چرا لیے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد جعلسازی کا انوکھا کیس سامنے آیا ہے۔ جس پر ’جتنے منہ اتنی باتیں‘ ہورہی ہیں۔
شمشیر سنگھ کے نام سے شناخت کیے گئے اس شخص کو 13 نومبر کی شام 7 بجے سے رات 8:44 بجے کے درمیان اپنے سیل فون پر بار بار خالی اور مس کالز موصول ہوئیں۔ جب کہ اس نے کچھ کالوں کو نظر انداز کر دیا، جب اس نے فون اٹھایا تو دوسری طرف سے کسی نے بات نہیں کی۔ تاہم کچھ دیر بعد سنگھ کو ان کے بینک سے پیسے نکالنے کے لیے کئی پیغامات موصول ہونے لگے۔ اسی دوارن صرف ایک مختصر وقت میں اسے اپنی زندگی کا جھٹکا لگا کیونکہ ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (RTGS) یعنی فوری فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ سے تقریباً نصف کروڑ نکال لیے گئے تھے۔
شمشیر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھوکہ باز ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کوڈ کی ضرورت کے بغیر لین دین کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے، جسے عام طور پر اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
دہلی پولیس نے سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔ انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) یونٹ یا سائبر کرائم یونٹ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھوکہ دہی کے منصوبہ ساز جھارکھنڈ کے جمتارا علاقے میں مقیم ہو سکتے ہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ چوروں نے سِم سویپ کیا ہو گا۔ انہوں نے ریئل ٹائم گراس سیٹیلمنٹ (RTGS) ٹرانسفر شروع کرنے اور او ٹی پی کو چالو کرنے کے لیے کال کی ہو گی۔ انہوں نے ملحقہ کال کے انٹرایکٹو وائس رسپانس (IVR) میں ذکر کردہ او ٹی پی کو سنا ہوگا۔