سہراب الدین معاملہ میں ایک اورگواہ منحرف ، اب تک 50 گواہوں نے بدلے بیان
12:24PM Thu 19 Apr, 2018

سہراب الدین شیخ مبینہ فرضی مڈ بھیڑ معاملہ میں استغاثہ (پراسیکیوشن) کی جانب کا ایک اور گواہ منحرف ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک اس معاملہ میں منحرف ہونے والے گواہوں کی تعاداد 50 ہوگئی ہے۔
منجوشا آپٹے اور سلیم خان نام کے دو گواہوں سے چیف جسٹس ایس جے شرما کی عدالت میں سی بی آئی نے شیخ اور اس کے معاون تلسی پرجاپتی کے مبینہ فرضی مڈ بھیڑ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔ ان دونوں کی 2005 اور 2006 میں مبینہ مڈ بھیڑ میں قتل کر دیا گیا تھا۔
سی بی آئی کے مطابق آپٹے اور ان کے رشتے دار اسی بس سے حیدرآباد سے سانگلی تک صفر کر رہے تھے، جس میں شیخ اور اس کی بیوی کوثر بھی صفر کر رہی تھی ۔ اس کے بعد نومبر 2005 میں پولیس کی ایک ٹیم نے مبینہ طور سے انہیں اٹھا لیا تھا ۔ آپٹے نے عدالت کے سامنے تسلیم کیا کہ وہ اس بس میں صفر کر رہی تھیں، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں دیکھا کیوں کہ وہ سو رہی تھیں۔
اس کے بعد اسپیشل پبلک پراسکیوٹر بی پی راجو نے انہیں منحرف ہوا گواہ اعلان کر دیا۔