50ہزار روپے فی ہفتہ نکالنے کی چھوٹ اب کرنٹ اکاونٹ والوں کے علاوہ دیگر اکاؤنٹ ہولڈروں کو بھی
03:35PM Tue 22 Nov, 2016
نئی دہلی، )ایف او یس)
500روپے اور1000روپے کی نوٹ بندی کے بعد سے مچی افرا تفری سے راحت دلانے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیاکی جانب سے ایک نیا اعلان کیا گیا ہے۔مرکزی بینک آر بی آئی نے کہا ہے کہ اگر آپ کا کیش کریڈٹ اکاؤنٹ ہے یاپھر آپ اوور ڈرافٹ اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو ایک ہفتے میں 50000روپے تک نقد نکال سکتے ہیں،کاروباریوں اور تاجروں کے لئے یہ اعلان راحت کی بات ہے۔اب یہ راحت سی سی اکاؤنٹ (کیش کریڈٹ)اور اوور ڈرافٹ اکاؤنٹ ہولڈروں کوبھی دے دی گئی ہے۔آربی آئی نے اپنی ویب سائٹ پر اس بابت معلومات جاری کی ہے،تاہم یہ صاف کر دیں کہ یہ نکالنے کی حد پرسنل اوور ڈرافٹ اکاؤنٹ ہولڈروں پرنہیں ہے،یہ نقد رقم بنیادی طور پر 2000روپے کے نوٹوں میں ہوگی۔بتا دیں کہ 14نومبر کو مرکزی بینک نے یہ راحت کرنٹ اکاونٹ ہولڈرس کو دی تھی،اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ حکومت کم از کم تین ماہ پرانے کرنٹ اکاونٹس میں سے کیش نکالے کی حد فی ہفتہ 50ہزار روپے کر رہی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ دراصل بینک اکاؤنٹ کی وہ قسم ہے جو کاروباریوں کی روزانہ کی ضروریات کوذہن میں رکھتے ہوئے آسان ہوتی ہے،اس میں ایک دن میں کئے جانے والے ٹرانزیکشن کی تعداد محدود نہیں ہوتی۔یہاں ایک بات ڈپازٹ سے متعلق بتاتے چلے کہ جس بینک میں اپنا اکاؤنٹ ہے، وہاں آپ جتنا چاہے اتنا نقد جمع کروا لیں لیکن ان نوٹوں کو جمع کروانے کی 50دن کی رعایت کی مدت ہے،اس میں آپ کو اگر 2.5لاکھ روپے تک کی نقد جمع کرواتے ہیں تو جرمانہ نہیں لگے گا لیکن اگر آپ اس رقم سے زیادہ کی نقدی جمع کرواتے ہیں تو آپ کو واضح طورپراس دولت کاذریعہ بتا ہوگا،اگر اس آمدنی اعلان میں غلط پائی گئی تونہ صرف اس اماؤنٹ پر 30فیصد ٹیکس لگے گا بلکہ اس پر 100فیصد سے لے کر 300فیصد کا جرمانہ بھی لگ سکتا ہے۔