بینگلور شہر میں گاڑیوں کی تعداد 50/لاکھ تک پہنچ گئی

12:34PM Mon 23 Dec, 2013

بھٹکلیس نیوز/22دسمبر 2013 ببنگلور/نامہ نگار)محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد کے مطابق شہر میں گاڑیوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ان اعداد میں 30 لاکھ موٹر بائک اور دس لاکھ موٹریں موجود ہیں ،جملہ پوری ریاست کے لئے نقشہ سوا کروڑ گاڑیوں کا ہے جن میں نویں لاکھ موٹر بائک تو پندرہ لاکھ موٹر کاریں شامل ہیں۔یہ اعداد 1954 ء سے رکھے جارہے ہیں۔تاہم سابق ٹرانسپورٹ کمشنر بھاسکر راؤ کا کہنا ہے کہ اگر بنگلور میں پچاس لاکھ گاڑیاں ہیں تو ان کے لئے پھر نے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ان کے مطابق اعداد میں وہ گاڑیاں شامل نہیں جنہیں اسکراپ کردیا گیا ہے یا وہ استعمال میں نہیں ہیں۔یہ اسلئے ہے کہ کیونکہ شخصی گاڑیوں کے مالک بسا اوقات گاڑیوں کے غیر استعمال یا بہت پرانی گاڑیوں کی اسکراپنگ کی اطلاع محکمہ ٹرانسپورٹ کو نہیں دیتے۔دوسری بات یہ کہ محکمہ کے پاس یہ جائزہ لینے کا میکانزم نہیں ہے کہ آیا ایک مخصوص گا زیر استعمال ہے یا نہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ میں ایک سینئر افسر نے کہا پرسنل گاڑیوں کے مالکان لائف ٹائم روڈ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔گویہ لازمی ہے کہ ایسی گاڑیوں کو پندرہ سالوں بعد نئی فٹنس سرٹی فیکٹ  حاصل کرنی ہےاور ماٹاری طور پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے،افسر نے تعداد معلوم کرنے کا ایک طریقہ بتایا جس سے شہر کے راستوں پر گاڑیوں کو تازہ اعداد سے الگ کردجو پندرہ سال کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کم از کم دس لاکھ گاڑیاں گھٹ سکتی ہیں۔ bangalore_traffic