چار ریاستوں کی 5 سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو جھٹکا، شتروگھن سنہا جیتے

11:51AM Sat 16 Apr, 2022

نئی دہلی: مغربی بنگال کی آسنسول سیٹ اور یہاں کے بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس پارٹی (ٹی ایم سی) کا جلوہ قائم ہے۔ آسنسول سے ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا نے دو لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال کو کافی بڑے فرق سے ہرایا ہے۔ وہیں بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ٹی ایم سی امیدوار بابل سپریو نے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (ماکپا) کی سائرا شاہ حلیم کو 19,908 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ بہار کی بوچہاں اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ آر جے ڈی امییدوار امر پاسوان نے بی جے پی کی بیبی کماری کو 35000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ امر پاسوان کو 82562، جبکہ بیبی کماری کو 45909 ووٹ ملے۔ وی آئی پی کی گیتا کماری کو 29279 ووٹ ملے۔ چھتیس گڑھ کی خیرا گڑھ سیٹ پر کانگریس امیدوار نے بی جے پی امیدوار پر فیصلہ کن سبقت حاصل کرلی ہے۔ مہاراشٹر کے کولہا پور شمالی سیٹ پر بھی کانگریس امیدوار نے بی جے پی امیدوار پر جیت حاصل کرلی ہے۔ اس طرح لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی سیٹوں کی 4 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھلا۔