بھٹکل میں اب میونسپال صدر و نائب صدر کے لئے 5 نومبر کو ہونگے انتخابات

01:19PM Sun 1 Nov, 2020

بھٹکل: یکم نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہائی کورٹ کی طرف سے بلدیہ کے صدر و نائب صدر کے انتخابات کی تاریخ پر اسٹے آنے کے بعد ریاست بھر میں ان انتخابات پر روک لگادی گئی تھی۔ اب جب کہ عدالت نے اسٹے ہٹا دیا ہے تو تحصلدار کی طرف سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھٹکل تحصلدار کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق یہ انتخابات 5 نومبر کو صبح میونسپال میں منعقد ہونگے  جو صبح 10:00 بجے سے شروع ہوکر 11:30  بجے تک چلیں گے۔ واضح رہے کہ بھٹکل کی میونسپالٹی میں جملہ 23 کونسلر ہیں جن میں اکثر کونسلر وں کو مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت حاصل ہے۔