رافیل کا انتظار ختم، فرانس سے 5 طیاروں نے بھڑی اڑان، 29 جولائی کو پہنچیں گے ہندوستان

01:06PM Mon 27 Jul, 2020

نئی دہلی: فرانس (France) سے ہندوستان کو ملنے والے ملٹی رول جنگی طیارہ رافیل (Rafale Fighter jet) کا انتظار اب ختم ہوگیا ہے۔ پیر کو 5 رافیل طیارے ہندوستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان طیاروں نے دوپہر تقریباً 12:30 بجے فرانس کے میریگراک بیس سے ہندوستان کے لئے اڑان بھری۔ یہ بدھ کو ہندوستان کے امبالہ ایئر بیس پہنچیں گے۔ ہندوستان آنے کے دوران یہ پانچوں طیارے متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی کے قریب الدفرا فرینچ ایئر بیس پر رکیں گے۔ وہاں سے یہ بدھ کو امبالہ پہنچ جائیں گے۔ فرانس سے خریدے گئے ان 5 رافیل میں سے دو ٹرینر ایئرکرافٹ ہیں اور تین جنگی طیارے ہیں۔ وہیں مشرقی لداخ سرحد پر چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان رافیل جیٹ جنگی طیارہ کی پہلی کھیپ کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے جارہی ہندوستانی فضائیہ ان میں 60 کلو میٹر تک فائر پاور کی ہوا سے زمین پر مار کرنے والی نئی پیڑھی کی میزائلیں لگانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ طیارے مختلف طرح کے طاقتور ہتھیاروں کو لے جانے کا اہل ہے۔ یوروپین میزائل تیار کنندہ ایم بی ڈی ایس کی مٹور، اسکیلپ کروز میزائل، میکا ویپن سسٹم رافیل جیٹس کے ہتھیار پیکیج میں شامل ہوں گے۔
ہندوستانی فضائیہ کی نظر اب وسط دوری کے ہوا سے زمین پر ہدف بھیکنے والی موڈیولر ہتھیاروں کی خرید پر مرکوز ہے اور اس کے لئے حکومت کے ذریعہ مسلح افواج کو اہم ہتھیاروں اور اسلحہ کی تیزی سے خریداری کے لئے ہنگامی مالی اختیارات کا استعمال کرنےکا منصوبہ ہے۔ ہیمر فرانسیسی دفاعی کمپنی سافران کے ذریعہ توسیع شدہ بالکل بہترین نشانہ سادھنے والی میزائل ہے۔ بنیادی طور پر اسے فرانس کی ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ کے لئے توسیع کیا گیا تھا۔