5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 2 مئی کو آئے گا نتیجہ
03:10PM Fri 26 Feb, 2021
نیودہلی: 26 فروی ، 2021 (ایجنسی) مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ملپورم پارلیمانی حلقہ کے لیے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان بھی آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس کے اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی اور شروع میں ہی میڈیا کے سامنے یہ واضح کر دیا کہ مختلف تہواروں و بورڈ امتحانات مئی میں شروع ہونے والے ہیں، اس لیے مئی سے پہلے ہی سبھی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات مکمل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بعد ازاں سنیل اروڑا نے جانکاری دی کہ کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) میں اسمبلی انتخابات ایک ہی مرحلہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور ان تینوں ہی مقامات پر ووٹنگ 6 اپریل کو ہوگی۔ آسام میں تین مراحل (27 مارچ، یکم اپریل، 6 اپریل) اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 8 مراحل (27 مارچ، یکم اپریل، 6 اپریل، 10 اپریل، 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل، 29 اپریل) میں ووٹرس اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ملپورم پارلیمانی حلقہ کے لیے ضمنی انتخاب بھی ہونا ہے جہاں 6 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
جن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے، ان سے متعلق ریاست وار تفصیلی جانکاری ذیل میں دی جا رہی ہے: