کل 5 اگست کو ایودھیا میں  بھومی پوجا کے موقع پر بھٹکل میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات رہیں گے نافذ

04:12PM Tue 4 Aug, 2020

بھٹکل: 4 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پوجا پاٹ اور رسوم کی ادائیگی کے موقع پر بھٹکل تحصلدار نے کل صبح 6:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کل ہونے والی اس تقریب کے دوران بھٹکل میں جشن وغیرہ منانے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے تحصلدار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت کل بھٹکل میں صبح سے رات تک جلسے جلوس کرنے، عوامی بھیڑ اکٹھا کرنے، پٹاخے پھوڑتے ہوئے جشن منانے اور پتلے جلانے جیسی چیزوں پر پابندی عائد رہے گی۔ البتہ کاروباری سرگرمیوں پر کوئی روک نہیں لگائی جائے گی۔