امریکی صدارتی انتخابات نتائج: جو بائیڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل
01:14PM Wed 4 Nov, 2020
واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کے بعد اب ووٹ شماری کا عمل جاری ہے اور اس دوران ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو ریپبلیکن امیدوار صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے ابتدائی برتری حاصل ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن 227 سیٹوں پر 4,82,12,926 ووٹ کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔ ان کے حق میں ابھی تک 38.85 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
دوسری جانب صدر ڈونالڈ ٹرمپ 145 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے 14 ریاستوں میں جیت حاصل کی ہے جن میں آرکانزاس، کینٹکی، لوئی سیانا، مِسیسیپی، نیبراسکا، نارتھ ڈکوٹا، اوکلاہوما، جنوبی ڈکوٹا، ٹینیسی، ویسٹ ورجینیا، ویومنگ، انڈیانا اور ساؤتھ کیرولینا شامل ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ فلوریڈا اور کئی دیگر ریاستوں میں اپنے حریف سے آگے چل رہے ہیں۔ ان ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ بالآخر جیت کس کی ہوئی ہے۔