انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں دو روزہ فیسٹ کا انعقاد

04:11PM Tue 30 Nov, 2021

بھٹکل: 30 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے ادارے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم) میں 28 اور 29 نومبر کو دورزہ فیسٹ(ENIGMA) منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے انفوسیس میسور کے عبدالعزیز کولا نے شرکت کی۔ اس فیسٹ میں کل پانچ مقابلے رکھے گئے تھے جس میں ممتاز طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا ۔ انعامی تقریب میں مہمان خصوصی عبدالعزیز کولا کے علاوہ اے آئی ٹی ایم کے سکریٹری جناب محی الدین رکن الدین، ڈاکٹر مشتاق باوی کٹے پرنسپال اے آئی ٹی ایم، پروفیسر انیل کاڈلے، پروفیسر نورین وغیرہ نے شرکت کی۔