ریاست میں کورونا کے معاملات میں زبردست اضافہ: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 4169 معاملات
03:03PM Thu 16 Jul, 2020
بینگلورو: 16 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں آج کورونا کے معاملات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہاں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 4169 تازہ معاملات سامنے آئے ہیں جن کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 51422 کو پہنچ گئی ہے۔
آج بھی سب سے زیادہ معاملات بینگلورو اربن سے سامنے آئے ہیں جہاں ایک ہی دن میں آج 2344 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ آج دکشن کینرا سے 238 معاملات، دھاروارڈ سے 176 معاملات، وجیاپور سے 144 معاملات، میسورو سے 130 معاملات، کلبرگی سے 123 معاملات، اڈپی سے 113 معاملات، رائچور سے 101 معاملات، بیلگاوی سے 92 معاملات، اور اترکینرا سے 79 معاملات سامنے آئے ہیں۔
ہیلتھ بلٹین کے مطابق اب تک ان مجموعی معاملات میں سے 19729 افراد صحت یا ہوکر لوٹ چکے ہیں جبکہ 30655 افراد کا علاج چل رہا ہے اور اب تک 1032 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوچکی ہے۔