ٹرمپ کی جانب سے مذکورہ الزام جو بائڈن کے Delaware ریاست میں اپنے حامیوں سے خطاب کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے۔ اس خطاب میں بائڈن نے باور کرایا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کا تعین ووٹرز کریں گے نہ کہ ٹرمپ یا وہ (بائڈن) ! ڈیموکریٹک امیدوار بائڈن نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج جمعرات کی صبح یا اس کے بعد ہی جانے جا سکیں گے تاہم انہوں نے اپنی جیت کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں الیکٹورل کالج میں بائڈن نے 223 اور ٹرمپ نے 212 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ صدارتی انتخابات جیتنے کے واسطے امیدوار کو الیکٹورل کالج کے کُل 538 ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا لازم ہے۔