اترکینرا میں آج 47 نئے معاملات: 85 لوگوں کو کیا گیا ڈسچارج
01:24PM Tue 28 Jul, 2020
کاروار: 28 جولائی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں آج کورونا کے 47 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اچھی خبر یہ ہے کہ آج ضلع میں 85 لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی اطلاع کے مطابق آج سامنے آئے معاملات میں ہلیال سے 15، سرسی سے 9 ، کاروار سے آٹھ، ہوناور اور یلاپور سے پانچ پانچ معاملات، بھٹکل سے چار اور سداپور سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج بھٹکل میں 9 معاملات سامنے آئے ہیں مگر ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری بلٹین میں چار معاملات درج کیے گئے ہیں، ممکن ہے بقیہ کی رپوٹ کل کی بلٹین میں شائع ہوگی۔