یونین پبلک سروس کمیشن کے فائنل نتائج میں 44 مسلم امیدوار ہوئے کامیاب

01:30PM Tue 4 Aug, 2020

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میں، مسلم امیدواروں نے ایک بار پھر بہتر نتائج دیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 44 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ کل UPSC میں 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، لہٰذا اس نتیجےکو کہیں زیادہ بہتر کہا جاسکتا ہے۔ مجموعی طور پر یو پی ایس سی نتائج میں 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، لیکن اس بار ایک خاص بات یہ ہے کہ ای ڈبلیو ایس کوٹے سے بھی امیدواروں کو ریزرویشن زمرے کا فائدہ ملا ہے۔ ای ڈبلیو ایس زمرے کے تحت 78 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جنرل کٹیگری میں 304 امیدوار اور او بی سی زمرے میں 251 امیدوار ہار کامیاب ہوئے ہیں۔ ایس سی کٹیگری میں 129 جبکہ ایس ٹی کٹیگری میں 67 امیدوار کامیاب اگر مسلم اداروں اورکوچنگ سینٹر، اکیڈمیوں کی کامیابی اور مظاہرے کی اگر بات کی جائے تو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی سے اس بار 25 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن میں 14 امیدوار مسلم ہیں۔ حالانکہ گزشتہ سال یونیورسٹی کی کوچنگ اکیڈمی سے49 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، اس لحاظ سے نتائج میں کمی آئی ہے۔ زکاۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی جو لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں 27 امیدواروں کے نام ہیں جن میں 23 امیدوار مسلمان ہیں اسی طرح سے جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے 6 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن میں دو امیدوار مسلمان ہیں۔ جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ان میں سے 180 امیدواروں کو آئی اے ایس اور 24 امیدواروں کو آئی ایف ایس اسی طرح 150 امیدواروں کو آئی پی ایس عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ 2018 کے یو پی ایس سی کے نتائج میں مجموعی طور پر 759 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے حالانکہ 2017 کے یو پی ایس سی نتائج میں 990 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔  UPSC 2019 میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے * رینک کے حامل امیدواروں کے نام * 1. سفنہ نظرالدین 45 2. شیخ محمد زیب ذاکر 153 3. جیتین رحمان رینک 176 4. رومائزہ فاطمہ آر وی 185 5. محمد علی اکرم شاہ 188 6. سمیر احمد 193 7. سوتھان عبد اللہ 209 8. صوفیہ 241 9. اسرار احمد کچلو 248 10. نورل کوعامر 252 11. اجمل شہزاد عا لیار 254 12. فرمان احمد خان 258 13. محمد شفیق 292 14. سفیان احمد 303 15. اظہرالدین ظہیرالدین قاضی 315 16۔ آصف یوسف۔ 328 17. احمد بلال انور 332 18. نادیہ بیگ 350 19. عاشق علی پائ 367 20. محمد یعقوب 38 21. شاہ الحمید اے 388 22. شاہین سی 396 23. محمد شبیر عالم 403 24. آفتاب رسول 412 25. شیعاز کے ایم 422 26. احمد عاشق او ایس 460 27. محمد ندیم الدین 461 28. سید زاہد علی 476 29. محمد دانش 487 30. محمد قمرالدین خان 511 31. معاز اختر 529 32. حسنان اسید 542 33. محمد عاقب 579 34. ریحان کھتری 596 35. فیصل خان 611 36. سیف اللہ 623 37. سبزار احمد غنی 628 38. ماجد اقبال خان 638 39. فیروز عالم 645 40. روحینہ طفیل خان 718 41. رئیسہ حسین 747 42. محمد نواز شرف الدین 778 43. ثاقب شعیب 823 44. سید جنید عادل 824